English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنجے بھنسالی کا رنویر کو جنم دن کا تحفہ، ’بیجو باورا‘ کیلئے نام فائنل

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی طرف سے رنویر سنگھ کو سالگرہ کا تحفہ مل گیا اور ان کا نام ’بیجو باورا‘ کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔ 

انڈسٹری میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ رنویر کی فلموں ’جئیش بھائی جوردار‘ اور ’سرکس‘ کی ناکامی کے بعد فلمساز اپنی میوزیکل فلم کے مرکزی کردار کیلئے رنویر کا نام نکالنے پر غور کررہے ہیں۔

فلمساز کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’بیجو باورا‘ کے مرکزی کردار کیلئے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے نام پہلے ہی فائنل تھے اور ان کو تبدیل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں نے رنویر کی فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد بھنسالی کو مشورہ دیا کہ وہ رنویر کے ساتھ مزید فلمیں نہ بنائیں لیکن فلمساز نے اس سے انکار کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سنجے لیلا بھنسالی کو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ انہوں کسی اداکار کے ساتھ کتنی فلمیں کی ہیں اور اس اداکار کی کتنی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے