شاور: میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی مشیر قانون عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج ہوگئی ، پولیس لا علم کے باعث گرفتاری سے بچ گئے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، ضمانت خارج ہونے کے باجود پولیس سابق مشیر قانون کو حراست میں نہ لے سکی۔
پولیس حکام کے مطابق عارف یوسف کی ضمانت خارج ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔
سابق مشیر قانون عارف یوسف کا کہنا تھا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری(بی بی اے)کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔
