کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن اسمبلی رعنا انصار کی بطور سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی حمایت کی، تینوں سیاسی جماعتوں کے 39 ارکان اسمبلی نے رعنا انصار کی اپوزیشن لیڈر کیلئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر دستخط کیے۔
قبل ازیں اپوزیشن اراکین کی اکثریت نے رعنا انصار کو نامزد کیا تھا، ان کی جگہ کوئی اور امیدوار سامنے نہ آنے پر سپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی رکن رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر بیٹھنے کی دعوت دی۔
