ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکار ارمان ملک نے فیشن بلاگر آشنا شروف سے منگنی کرلی

 ممبئی: گلوکار ارمان ملک اور فیشن انفلوئنسر آشنا شروف نے منگنی کرلی۔ 

انسٹاگرام اکاؤنٹس پر دونوں نے اپنی زندگی کے اہم مرحلے کی خبر کو شیئر  کیا جسے ان کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارمان ملک گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معروف فیشن بلاگر کو شادی کی پیشکش کررہے ہیں۔

گلوکار نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ہمارے دوام کی یہ ابتداء ہے جبکہ بلاگر نے کیپشن دیا کہ ’تمہاری مجھ پر یقین کی چھلانگ نے میرا تمام یقین تم پر ڈال دیا ہے‘۔

ارمان ملک اور آشنا شروف کئی برسوں سے تعلق میں ہیں اور بلاگر 2022 کے ایم ٹی وی یورپ ایوارڈز میں انہیں اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں