کراچی :شہری حکومت نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد پر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد 23 اپریل کو کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کیاہے، ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے پر 23 اپریل کوکراچی آرہے ہیں۔

