اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ثالثی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے کیا کرتی تھیں تاہم ثالثی ایکٹ 2024 آنے کے بعد اب یہ معاملات ملک میں ہی حل ہو پائیں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ثالثی ایکٹ اور مسائل کے حل کے نتیجے میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، میری تجویز ہے کہ ایک خاص حد تک والیوم کی رقم والے مقدمات براہ راست سپریم کورٹ میں سنے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ ان کو جہاں ہماری ضرورت پڑے گی ہم حاضر ہیں۔

