English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاڈ: شاہ سلمان ریلیف پروگرام کی جانب سے 1200غذائی پیکیج تقسیم

چاڈ میں شاہ سلمان ریلیف پروگرام کے تحت امدادی پیکیج تقسیم کے لیے رکھے ہوئے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے افریقی ملک چاڈ میں بہیرا کے علاقے میں غذائی اشیا پر مشتمل 1200 پارسل تقسیم کیے ،جن سے 7ہزار 200 انتہائی ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقدام 2024 ء میں چاڈ میں غذائی تحفظ میں مدد کرنے کے ایک منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے ایک سلسلے کا حصہ ہے جو سعودی عرب دنیا بھر کے ممالک اور لوگوں کی مدد کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے انجام دیتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے