اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اٹھایا گیا،ہمارے دفتر میں کام کرنے والے کئی ساتھی بھی لاپتہ ہیں،ہمارے ایک ایم این اے کے بھائی اور سولہ سالہ بیٹے کو اٹھایا گیا،ہم سپریم کورٹ میں اس کے حلف نامے بھی جمع کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 41 ارکان کوبھی پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا کہا، 25 ارکان کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
