ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لے لیا۔

آٹھویں اور نویں محرم الحرام کو ٹریفک پولیس  نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 8 ہزار 2 سو 17 لوگوں کے خلاف کارروائی کی اور ایک ہزار 135 موٹرسائیکلز مختلف تھانوں میں منتقل کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور شہر خصوصا جلوسوں کے روٹس اور گرد و نواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ ڈویژنل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جائے۔  شہری حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور قانون پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں