
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے شہر سینوجیو میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک اور لاپتا افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی۔ جنوبی کوریا کی جانب سے ہمسایہ ملک میں سیلاب سے متعلق اعدادوشمارجاری کیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا ریڈ کراس تنظیم نے کہا ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کے سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کی ہے،تاہم پیانگ یانگ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
