اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کو تحفظات ہیں تو ضرور بانی پی ٹی آئی دیکھیں گے، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر سمیت لاہور قیادت کے مستعفی ہونے پر رعمل دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ لانگ مارچ کب کرنا ہے ،یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، ، ستمبر میں لانگ مارچ کا فیصلہ کور کمیٹی اور بانی پی ٹی آئی نے ابھی نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس چیف جسٹس اسلام آباد کا آرڈر ہونے کے باوجود مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، کیا کسی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی اتنی جرات ہوسکتی ہے کہ چیف جسٹس کے آرڈر کو نہ مانے، ہم اس حوالے سے عدالت سے رابطہ کریں گے، انصاف ملنے تک تمام قانونی طریقوں پر عمل کریں گے۔

