English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منکی پاکس سے بچاو: ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدوں پر ہائی الرٹ

monkeypox High alert

اسلام آباد:  وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے تمام انٹری پوائنٹس ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدوں پر ہائی الرٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ ٹیسٹنگ تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ایم پاکس کی تازہ صورتحال اورمرض سے نمٹنےکی پیشگی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا، تمام ایئرپورٹس،سرحدوں اور اسپتالوں میں انتظامات پربریفنگ ہوئی،تمام انٹری پوائنٹس پرہائی الرٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ تیزکرنےکی بھی ہدایت کر دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم پاکس سے بچنے کےلئےتمام پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے اعلی حکام، قومی ادارہ صحت اور این سی اوسی کے حکام شریک تھے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے ایئرپورٹس اورطبی عملےکی مونکی پوکس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبے کے 6 انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ادھرمحکمہ صحت سندھ  نے کراچی ائیرپورٹ پر منکی پاکس سے متعلق انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں،ترجمان ایئرپورٹ کاکہنا ہےکہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر برائےصحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کے خدشے کےپیش نظر ائیرپورٹس اور تمام انٹری پوائنٹس پر کڑی نگرانی کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔اس مرض کی علامات مکمل طور پر سامنے آنے میں چودہ دن لگ جاتے ہیں،جس میں بھی ابتدائی علامات ظاہرہوتی ہیں اس مریض کو آئسولیشن میں رکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے