English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیورو کریٹس اورعدلیہ کو آئینی حدود کی پابندی کرنی ہوگی: حافظ نعیم الرحمان

Bureaucrats and Judiciary

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بیورو کریٹس اورعدلیہ کو آئین کی حدود کی پابندی کرنی ہوگی۔

شہر قائد میں حافظ نعیم الرحمان نے ناظمین و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کنفیوژن ہے، جماعت اسلامی کنفیوژن کا شکار جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتی، ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہمارا اتحاد نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 28 اگست کو ملک گیر پرامن تاریخی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، یکم ستمبر سے ممبر شپ مہم کا بھر پور آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے