اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آپریشن عزمِ استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مختلف مد میں فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے ملک میں آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ریکوڈک منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ایف سی کو بھی ایک ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی نے اجلاس میں ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔ علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

