English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر خان کا نئے ٹیلنٹ کیلئے سالانہ چار فلمیں پروڈیوس کرنے کا اعلان

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ لیتے ہوئے پروڈکشن پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ سالانہ چار سے چھ فلمیں پروڈیوس کریں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ عامر خان پروڈکشن میں ’لاپتا لیڈیز‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جبکہ اداکار اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں پروڈیوسر اور اداکار دونوں کے طور پر کام کریں گے، جس میں جنیلیا دیشمکھ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے