English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

applied from 12 pm tonight

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد پٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی ہوئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 171.77 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے پر آگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ٓج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے