اسلام آباد :سیکریٹری وزارت مذہبی امور ذوالفقارحیدر کا کہنا ہے کہ سعودی ہدایات کے مطابق حج انتظامات کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائیگا، پاکستانی عازمینِ حج کی جسمانی صحت کامطلوبہ معیاریقینی بنائیں گے، وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 کا مسودہ تیار کر لیاہے ، کابینہ سے منظوری کے بعد درخواستوں کی وصولی اعلان کیا جائیگا۔
سیکریٹری وزارت مذہبی امور نے کہاکہ عازمینِ حج کو سعودی وزارتِ حج کے براہ راست رابطہ اور شکایات نمبر سے آگاہی دی جائے گی۔
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر حج ڈاکٹر بدر نے سیکریٹری مذہبی امور سے مشاورتی اجلاس میں بریفنگ دی ، عازمینِ حج کی آسانی کیلئے سعودی پاک بین الوزارتی رابطے مزید موثر اور تیز تر کرنے پر اتفاق کلیا ۔

