English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 2 فیصد کمی

significant

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کم کردی جس کے بعد شرح فیصد 17.5 کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 17.5 فیصد مقرر کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے، کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے، جبکہ  کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر 9.5 ارب ڈالرز رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال 25-2024 میں اوسط مہنگائی 11.5 سے 13.5 فیصد کی گزشتہ پیش گوئی سے کم ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے