English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان میں بجلی منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان

اسلام آباد: چینی وزیراعظم کے دورۂ پاکستان کے دوران بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ  کے دورۂ پاکستان کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔

چینی وزیراعظم کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس  میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کے موقع پر دونوں ملکوں کے مابین ڈیٹ ری پروفائلنگ کے ایم اویوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےسی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے اور چینی وزیراعظم کے دورے میں ان قرضوں کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔ ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا اور ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفرا اسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم اویوز پر دستخط کریں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے