ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پانچ خود مختار پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر رہی ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے پر غور کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ کیے ہوئے معاہدہ کو ختم کررہی ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پاکستان بھر میں حال ہی میں مہنگی بجلی کے خلاف ایک طویل دھرنا دیا گیا تھا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراطلاعات و نشریات کی قیادت میں ایک وفد نے مذاکرات کیے تھے جس میں آئی پی پیز کیے ساتھ کیے ہوئے معاہدوں کو ختم کر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا تھا ۔

یاد رہے کہ ملک بھر حال ہی میں ایک ہنگامہ برپا ہوا ہے ، کیونکہ لوگوں کو بجلی کے زیادہ بل موصول ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہباز شریف کی قیادت میں انتظامیہ نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ۔

وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے اراکین کو بتایا کہ “صارفین مجموعی طور پر سالانہ 60 ارب روپے بچائیں گے اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پانچوں آئی پی پیز نے ملکی مفادات کو پہلے اور اپنے مفادات کو ایک طرف رکھا۔ ان کے لیے ٹیک اینڈ پے کا نظام ختم ہو گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں