
بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کی امداد روکنے پر طلبہ نے سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل یونیورسٹیوں کی مالی اعانت کے لیے بل پیش کیا گیا تھا،جسے صدارتی اختیارات کے تحت ویٹو کردیا گیا۔ صدر جیویر میلی کی جانب سے بل ویٹو کرنے پر ناراض طلبہ سڑکوں پرنکل آئے اور گلیوں میں درسگاہیں قائم کرلیں۔
