English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کیخلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔

تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی  کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں عمران خان پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب میں عمران خان کے 3 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے