English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھولیا

100 index fell by 447 points

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے آغاز پر 100 انڈیکس نے ایک نئی بلند ترین سطح کو عبور کیا۔

نئے سال کے پہلے دن کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، لیکن بعد میں مارکیٹ میں مثبت بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 117084 پر پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔

یاد رہے کہ 2024 کے آخری دن 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، تاہم اختتام پر 414 پوائنٹس کمی کے ساتھ یہ 114844 پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے