English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 26 ویں ترمیم صرف پارلیمنٹ ہی ختم کر سکتی ہے، کوئی ادارہ ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا: بلاول بھٹو

government should focus on problems

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کرسکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے، پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے، میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا، یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مضبوط اور دوٹوک ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جب بھی کوئی جج عہدے پر آئے، تو اس کا کام دوسرے ججز کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ مشکلات کا سامنا کرانا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ اب صرف ایک تاریخ بن چکا ہے اور اس کا کسی دوسرے ادارے کے ذریعے رول بیک کرنے کا کوئی جواز نہیں، 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، بینچ آئینی ہویا سپریم کورٹ کا، دونوں کو آئین و قانون کو ماننا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے