English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی آئی خان میں حادثہ، مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 رضاکار جاں بحق

القمر

ڈی آئی خان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی ایک گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں دو رضاکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ وانڈہ یارک کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹروے سے نیچے جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود اس حادثے میں محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے