دہشتگردی پھر سے سر اٹھانے لگی خیبر پختونخواہ پولیس پھر سے شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کا آسان حدف بن گئی۔ مردان کے بعد نوشہرہ میں دو مقامات پر دوران گشت پولیس موبائل اور رائڈر پر شر پسند عناصر کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ نوشہرہ میں مزید پڑھیں
زمرہ: اہم ترین
لوڈ شیڈنگ کی وجہ کیا ہے؟
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ یہ ہے کہ کوئلہ مہنگا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی ہوئی ہے جس وجہ سے منگوائی نہیں جا رہی۔ ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کے پلانٹ مزید پڑھیں
روشن گھرانہ اسکیم معطل
الیکشن کمیشن نے روشن گھرانہ اسکیم 17 جولائی تک معطل کر دی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر تحریری جواب جمع کرا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق کا کہنا ہے کہ گیپکو میں کوئی الیکشن نہیں ہو مزید پڑھیں
بلوچستان میں بارشوں سے 45اموات
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران صوبے بھر میں مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،11مرد اور16بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں
کارگل میں دُشمن پر دھاک بٹھانے والا ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر)
1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دُشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ کشمیر مزید پڑھیں
کراچی میں آج پھر بارش کا امکان، موٹرسائیکل سوار احتیاط کریں
کراچی والے آج بھی بارش کے لیے تیار رہیں. شہر میں دوپہر تک ابر رحمت برس سکتی ہے. ویسے بارشوں کا سلسلہ عید کے بعد تک جاری رہنے کا امکان ہے. مون سون کا سسٹم بھارت میں موجود ہے اور وہاں سے سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے. خیال رہے موسم کی تبدیلی مزید پڑھیں
عمران ریاض سیاسی جماعت کا ٹاؤٹ ہے، حامد میر
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے قریب تر صحافی ایک دوسرے کے خلاف کھل کے سامنے آگئے ہیں. ان میں بعض معتبر کھلائے جانے والے اینکرز بھی شامل ہو چکے ہیں. “میں بھی عمران ریاض ہوں” تحریک انصاف کے کارکنوں نے ٹوئیٹر پر ہم خیال اینکرز کی تصویر جاری کر کے مزید پڑھیں
شریف سدپارہ مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوگئے
8051 میٹر بلند چوٹی براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما شریف سدپارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ، ساتھی کوہ پیماؤں کے مطابق شریف سدپارہ 7ہزار میٹر کی بلندی سے پھسل کر برفانی کھائی میں گر گیا تھا۔ شریف سدپارہ سمیت تین پاکستانی کوہ پیما غیرملکی کوہ پیما ٹیم کی مہم جوئی میں مزید پڑھیں
“میں بھی عمران ریاض ہوں”
سوشل میڈیا پر “میں بھی عمران ریاض ہوں” کا ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے۔ صرف میں بھی عمران ریاض ہوں ہی نہیں بلکہ “عمران ریاض کو رہا کرو”، وی اسٹینڈ ودھ عمران ریاض، پاکستان انڈر فاشیزم اور پاکستان زندہ باد کے ٹرینڈ ٹوئیٹر پر چلائے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عمران ریاض کی حمایت میں مزید پڑھیں
جنوبی ایشیا میں غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجز
انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار اسٹریٹجک پرسپیکٹیو اور انڈیا اسٹڈی سینٹر نے “جنوبی ایشیا میں غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجز” کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد کیا۔ سنجے واشسٹ ڈائریکٹر کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا؛ پروفیسر بدھی مارمبے یونیورسٹی آف پیرادینیا سری لنکا؛ پریش چوہدری بانی اور صدر آگاہی؛ علی توقیر مزید پڑھیں