کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے ہلکے لیکن محسوس ہونے والے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکٹر اسکیل رہی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 27 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ میڈیا رپورٹس مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف آئین کے باغی تھے جو تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔ لیاقت بلوچ نے مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات
اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے مزید پڑھیں
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا مزید پڑھیں
موسمیاتی تبدیلی اور بیماری کی وجہ سے لاہور سفاری زو کا زرافہ دم توڑ گیا
لاہور: موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور معدے کی خرابی کے باعث لاہور سفاری زو میں موجود ایک زرافہ دم توڑ دیا، جس کی موت کی تصدیق انتظامیہ نے بھی کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ سے اکتوبر کے وسط میں 12 زرافے امپورٹ کیے گئے تھے جنہیں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا ۔ لاہورسفاری مزید پڑھیں
این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
اسلام آباد: این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔ وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری مزید پڑھیں
قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل
چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ان عناصر کے خلاف ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے جو ملک میں فرقہ وارانہ ہنگامہ یا عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی راز ہاتھ میں، فیض حمید پر خفیہ دستاویزات رکھنے کا سنگین الزام
اسلام آباد میں باخبر ذرائع کے مطابق 14 سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دستاویزات کون سی تھیں، تاہم بتایا مزید پڑھیں
کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب روپے تک پہنچ گئی
کراچی: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے کراچی یلو لائن منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 178 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جو 2019 میں تخمینہ شدہ 61 ارب 43 کروڑ روپے کی نسبت 190 فیصد زیادہ ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی مزید پڑھیں
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے پیچھے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
پشاور: گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کر کے پلان تیار کیا۔ مزید پڑھیں