کراچی: کسان اتحاد اور سندھ آباد گار نے گندم کی سرکاری قیمت کے عدم تعین پر 11اگست کو پنجاب اور 20 اگست کو سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے سندھ آبادگار اتحاد کے صدر زبیر تالپور کے ہمراہ پریس مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
حکومت کا چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور، چینی درآمد کا حتمی آرڈر بھی جاری
حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا اور شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی جب کہ چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر بھی دے دیا گیا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے مزید پڑھیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید پڑھیں
گنویری والا، پانچ ہزار سالہ پرانے شہر کی کھدائی فنڈز نہ ملنے پر بند
صحرائے چولستان میں واقع پانچ ہزار سال پرانے گمشدہ شہر گنویری والا کی کھدائی اور تحقیق کا کام فنڈز نہ ملنے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم تعاون کے باعث وادی سندھ کی تہذیب سے جڑے اس اہم مقام کو عالمی سطح پر روشناس مزید پڑھیں
شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ پاکستانی تاریخ پاک فوج کی مزید پڑھیں
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی برطرفی پر عدالتی حکم امتناع، بیلف کے ذریعے چارج دلوا دیا
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حکم امتناع جاری کرنے کے بعد بیلف کے ذریعے چارج دلوا دیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جمعہ کو دوبارہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تو ایچ ای سی ملازمین کی جانب سے پھولوں کی پتیاں مزید پڑھیں
کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا
راولپنڈی: کرپشن کے ملزم کو عدالت نے 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ملزم کو 29 سال قید با مشقت کی سزا سنادی۔ ملزم حامد جلیل کو مجموعی طور پر 29 سال قید مزید پڑھیں
کراچی میں آج بھی سرمئی بادلوں کا راج، بوندا باندی سے موسم خوشگوار
کراچی: شہر قائد آج بھی سرمئی بادلوں کے نرغے میں ہے، مخلتف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کی بھی توقع ہے۔ مزید پڑھیں
حکومت پنجاب کا ریلوے کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت 40 کلومیٹر ایریا میں 700 کنال رقبہ پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی، شاہدرہ سے رائیونڈ کے درمیان ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تقریباً مزید پڑھیں
ڈبلیو ڈبلیو ایف کا حکومت سندھ سے مزید سمندری محفوظ علاقے قائم کرنے کا مطالبہ
لاہور: ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ساحلی علاقوں میں مزید میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (ایم پی ایز) یعنی سمندری محفوظ علاقے قائم کرے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پٹیانی اور ڈبّو کریک جیسے علاقوں کو ایم پی اے قرار مزید پڑھیں