اسرائیلی حراست: فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویے کا انکشاف

فلوٹیلا صمود میں شامل مزید 29کارکنوں کوڈی پورٹ کردیاگیا، اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہاکہ اب تک 450 سےزائدگرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں  نے اسرائیلی حراست میں   ظلم و ستم  کے انکشافات کردیے۔ مزید پڑھیں

بھارت‘ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد مریض ہلاک

نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی مزید پڑھیں

لیبیا اور انڈونیشیا میں معاشی استحکام کے فروغ پر اتفاق

طرابلس: لیبیا کی قومی حکومت نے انڈونیشیا سے اقتصادی معاہدہ مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدہ طرابلس میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ اور انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ محمد انیس متا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران مزید پڑھیں

غزہ میں پائیدار جنگ بندی ہی شہریوں کی زندگیاں بچا سکتی ہے، ریڈ کراس

غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC)  کاکہنا ہے کہ غزہ میں جاری خونریز صورتحال کے خاتمے اور شہریوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے اور ادارہ تیار ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گمشدہ خاندانوں کو دوبارہ ملانے اور امداد کی محفوظ ترسیل میں اپنا مزید پڑھیں

لداخ تشددکیس،بھارتی عدالت عظمیٰ کامودی حکومت کونوٹس

نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے لداخی تعلیم کے اصلاح کار اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، جس میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حالیہ حراست کو چیلنج کیا گیا ہے۔  عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت، لداخ انتظامیہ اور مزید پڑھیں

ملائیشین وزیراعظم کی شہبازشریف سےاردو میں شعرپڑھنےکی فرمائش

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم نے پاکستانی ہم منصب شہبازشریف سے اردو میں شعر پڑھنے کی فرمائش کی۔ کوالالمپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے علامہ اقبال کے مشہور و معروف شعر ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا مزید پڑھیں

پوپ لیو نے ٹرمپ منصوبہ غزہ امن کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیدیا

ویٹی کن:۔ مسیحی کیتھولک فرقے کے 14ویں پوپ لیو نے گزشتہ روز غزہ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ میں امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی مزید پڑھیں

جاپانی اورامریکی سائنسدانوں نےمشترکہ طورپرطب کانوبل انعام جیت لیا

سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رواں سال طب کے شعبے میں مشترکہ نوبل انعام پانے والے 3 سائنس دانوں کا اعلان کر دیا گیا۔ میری ای برنکوو، فریڈ ریمسڈل اور شمون ساکاگوچی کو پریفرل امیون ٹالرنس (ایک نظام جو مدافعتی نظام کو جسم کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے) سے متعلق اہم دریافتیں مزید پڑھیں

کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کےلئے خوشخبری

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ نے مزید پڑھیں

جرمنی کو متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہ

جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جرمنی میں حال ہی میں نظر آنے والی متعدد ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق ان ڈرون پروازوں کے باعث ملک کے مزید پڑھیں