ایران میں دستی بم حملہ، پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہید، تین زخمی

تہران: ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہیداور تین زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کردیا،دہشت گردوں  نے اچانک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا مزید پڑھیں

بھارت میں کھانسی کا سیرپ پینے سے 14 بچے جاں بحق، دوا پر پابندی عائد

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعات مدھیہ پردیش، راجستھان اور تامل ناڈو میں پیش آئے، جن میں سب سے زیادہ 11 اموات مدھیہ پردیش میں ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملک کی متعدد ریاستوں میں مذکورہ مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹاتھنبرگ کو فسادی پاگل قرار دیدیا

واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو “فسادی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ماحولیات کی بجائے غیر متعلقہ معاملات میں الجھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک فسادی ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے غصے مزید پڑھیں

بھارتی پولیس حکام کے سینئر افسر نے خود کشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے خود کشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مزید پڑھیں

امریکا‘ جہاز کے ملبے سے ملین ڈالر کی مالیت کا خزانہ برآمد

واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال مزید پڑھیں

حماس مذاکرات میں اہم معاملات پر اتفاق کر رہی ہے، ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی جلد ہونےکی امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس بعض انتہائی اہم نکات پر رضامند مزید پڑھیں

فلوٹیلا کارکنوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل فلسطینیوں کو مٹانے کیلیے کوشاں ہے، گریٹا تھنبرگ

سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کو مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بیان اُن کی رہائی کے فوراً بعد سامنے مزید پڑھیں

غزہ جنگ کے 2 سال: 1150 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا اسرائیلی اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر مسلط کی گئی تباہ کن جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر قابض صہیونی وزارتِ دفاع نے اپنے فوجی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک مزید پڑھیں

پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ کریملن کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ پیوٹن اور نیتن یاہو نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں اسکول منہدم‘ اموات کی تعدادمیں مزید اضافہ

جکارتا: انڈونیشیا میں اسکول کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75 تک ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں جبکہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ مقامی مزید پڑھیں