سخت انتخابی قوانین ووٹ کی آزادی پر حملہ ہے، صدر بائیڈن

ویب ڈیسک —  صدر بائیڈن نے، جن پر امریکہ کے شہری حقوق کے رہنماؤں کا دباؤ ہے، منگل کے روز اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ووٹ کے حق کے بارے میں قانون سازی کرنا قوم کے لیے بہت ضروری ہے، جو کانگریس میں ری پیلیکنز کی مخالفت کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔ ری مزید پڑھیں

ملک کی تاریخ کے ریکارڈ ترسیلاتِ زر، کیا یہ اضافہ برقرار رہ پائے گا؟

کراچی —  پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر ریکارڈ 29 ارب ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئیں جو ملک کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیرون ملک مقیم افراد کی جانب سے بھیجے جانے والی سب سے بڑی مجموعی رقم ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و مزید پڑھیں

امریکی فوج کا انخلا اور طالبان کی پیش قدمی، بھارت کی افغان پالیسی اب کیا ہو گی؟

اسلام آباد —  افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال اور طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی ممکنہ افغان پالیسی پر بھی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ قندھار میں بھارتی قونصل خانے سے عملہ واپس بلانے اور طالبان کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی خبروں کے بعد ماہرین خطے میں بڑی تبدیلیوں مزید پڑھیں

متعدد امریکی ریاستوں میں ڈیلٹا ویرینٹ سمیت کرونا کے نئے کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک —  امریکہ کو ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں زیادہ تر واقعات کووڈ 19 کی تیزی سے پھیلنے والی مہلک قسم ڈیلٹا کی ہے۔ دوسری جانب کئی امریکی ریاستوں میں ویکسین لگوانے کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جن مزید پڑھیں

فوجی انخلا اورافغان خواتین پر مظالم ڈھانے کے امکان پرسابق صدر بش کے تحفظات   

ویب ڈیسک —  سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے، جن کے دور میں افغانستان میں طالبان اور ملا عمر کی حکومت کے خلاف 20 برس قبل لشکر کشی کی گئی، ڈوئچے ویلے کو دیے گئے انٹرویو میں افغانستان سے امریکی اور مغربی ملکوں کی افواج کے انخلا کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انھوں مزید پڑھیں

بطور معاون سیکریٹری آف اسٹیٹ، بھارتی نژاد امریکی عذرا ضیا کی نامزدگی کی منظوری

واشنگٹن —  امریکہ کی نئی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جمہوریت اور انسانی حقوق عذرا ضیا نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کو مرکزی حیثیت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ عذرا ضیا، جن کے والدین بھارت سے بحیثیت تارکین وطن امریکہ مزید پڑھیں

سابق صدر کی گرفتاری، جنوبی افریقہ میں بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک

ویب ڈیسک —  جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کے جیل جانے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے مطابق بلووں اور لوٹ مار کے واقعات میں 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے منگل کو پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں اور جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز مزید پڑھیں

پاکستان میں اداکاروں اور پروڈیوسرز کے مابین معاہدے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

کراچی —  اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیم ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ (ایکٹ) اور پروڈیوسرز کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (یو پی اے) کے درمیان گزشتہ ہفتے گورنر ہاؤس کراچی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ ایکٹ اور یو پی اے کے درمیان ہونے والے اس مزید پڑھیں