پنجاب بورڈ کی بغیر اجازت شائع کتب کے خلاف کارروائی، ملالہ کی تصویر والی 200 کتابیں ضبط

لاہور —  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ​ نے غیر ملکی پبلشر کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر والی کتابیں ضبط کر لی ہیں۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق کتاب بغیر اجازت کے چھاپی گئی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی پبلشر کے مطابق وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ آکسفرڈ یونیورسٹی پریس مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر: داعش کے لیے مقامی نوجوان بھرتی کرنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

سری نگر —  بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کر ایک درجن افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد بھارتی کشمیر کے نوجوانوں کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) میں شامل مزید پڑھیں

ضلع کرم اور اورکزئی میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پشاور —  خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کرم اور اورکزئی کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیر کور (ایف سی) میں شامل تھل اسکاؤٹس مزید پڑھیں

سندھ: درجنوں ہندوؤں کا قبولِ اسلام، زبردستی تبدیلیٔ مذہب یا کوئی اور وجہ؟

کراچی —  پاکستان کے سوشل میڈیا پر سندھ کے ضلع بدین کے شہر ماتلی کے ایک گوٹھ میں ہندو برادری کے 60 افراد کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کرنے کی ویڈیو زیرِ گردش ہیں جس کے بعد یہ بحث جاری ہے کہ آیا ان لوگوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا یا ان کے مزید پڑھیں

زیرِ حراست افراد پر تشدد کے تدارک کا بل سینیٹ سے منظور، کیا عمل درآمد ہو پائے گا؟

اسلام آباد —  انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے پاکستان کی سینیٹ میں زیرِ حراست افراد کے خلاف تشدد اور ہلاکت کی روک تھام کے بل کی متفقہ منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیمیں ایک عرصے سے حکومت سے اقوامِ مزید پڑھیں

ترک فوج کابل ایئرپورٹ پر تعینات ہوئی تو اس کے خلاف جہاد ہوگا، طالبان

ویب ڈیسک —  افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر ترکی نے اپنی فورسز کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تحفظ کے لیے تعینات کیا تو انہیں حملہ آور اور قابض سمجھا جائے گا اور ان کے خلاف جہاد کیا جائے گا۔ طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترک مزید پڑھیں