بحرانوں میں مبتلا افغانستان میں طالبان کا ایک مضبوط فوج قائم کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک —  افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر دفاع نے ایک لاکھ دس ہزار فوجیوں پر مشتمل، ایک مضبوط افغان فوج تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں افغان ریڈیو ٹیلی ویژن کوبتایا کہ طالبان قیادت نے نئی مزید پڑھیں

بھارت: مزید درجنوں چینی ایپس پر پابندی عائد

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سکیورٹی کے بعض مبینہ خطرات کے پیش نظر چین کی مزید 54 ایپس پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ تازہ ترین اقدامات دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے عکاس ہیں۔ بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت نے پیر کے روز چین مزید پڑھیں

طالبان کا امریکہ پالیسی پردوبارہ غور کرنےکامشروط اعلان؛ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

ویب ڈیسک —  افغانستان میں طالبان کی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ اگر اسے امریکہ میں منجمد افغان اثاثے وصول نہیں ہوتے تو امریکہ کے بارے میں اپنی پالیسی پر ‘دوبارہ غور’ کیا جائے گا۔ افغانستان کے اسلام پسند حکمرانوں کا کہنا ہے کہ اگر صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکہ میں منجمد کیے مزید پڑھیں

افغانستان میں طالبان حکومت کے چھ ماہ: کیا پاکستان کی توقعات پوری ہوئیں؟

کراچی —  افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستانی حکام اور بعض سیکیورٹی ماہرین کو توقع تھی کہ شاید اب افغان سرزمین پر فعال پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی ہو گی لیکن موجودہ صورت حال ان توقعات کے برخلاف ہے۔ افغان طالبان کے گزشتہ برس15 اگست کو افغانستان پر کنٹرول کے بعد پاکستانی مزید پڑھیں

کراچی کنگز ٹائٹل کی دوڑسے باہر، ٹرافی کے لیے پانچ ٹیموں کے درمیان مقابلہ

کراچی —  پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا حصہ لاہور میں جاری ہے۔ پیر کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ایک رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے سے باہر کردیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ مزید پڑھیں

‘لوگ آج تک پوچھتے ہیں کہ ہمارا رشتہ جائز کیسے ہے؟ ‘

14 فروری دنیا بھر میں محبت کرنے والوں کے نام سے منسوب ہے۔ پاکستانی معاشرے میں اسے کبھی مغربی روایت کہہ کر مسترد کیا جاتا ہے اورکبھی بے راہ روی اور بیہودگی کا نام دے کر۔ اکیسویں صدی ہے اور گلوبلائزیشن کی وجہ سے دنیا سمٹ چکی ہے۔ مغرب میں منایا جانے والا ویلنٹائنز ڈے مزید پڑھیں

روس کا یوکرین کی سرحد سے فوج کے چند یونٹس واپس بلانے کا اعلان، کیف کا شک کا اظہار

ویب ڈیسک —  روس کی وزارتِ دفاع نے منگل کو کہا ہے کہ اس کی فوج کی چند یونٹس یوکرین کی سرحد کے قریب مشقیں مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس کی وزارتِ دفاع کے بیان کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مزید پڑھیں