پریانتھا کمارا کیس: پولیس اب تک عدالت میں چالان پیش کیوں نہیں کر سکی؟

گوجرانوالہ —  پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر خانیوال میں توہینِ مذہب کے الزام پر ایک اور شخص کی ہلاکت پر ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں

قطب مینار: دہلی کی فتح پر قائم کی گئی یادگار

شہاب الدین محمد غوری نے بارھویں صدی میں افغانستان سے آ کر دہلی میں راجہ پرتھوی راج چوہان کو شکست دی اور یہاں اپنی حکومت قائم کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے دہلی کے تخت پر اپنے فوجی جنرل قطب الدین ایبک کو بٹھایا اور خود واپس افغانستان چلے گئے۔ قطب الدین ایبک نے ہندوستان مزید پڑھیں

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے ‘جیشِ محمد’ کے 10 سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سرینگر —  بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) اور ایک مقامی ایجنسی نے بُدھ کو نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کے دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیم ‘جیشِ محمد’ کے دس سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ این آئی اے نے مزید پڑھیں

افغانستان میں طالبان کا ایک مضبوط فوج قائم کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک —  افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر دفاع نے ایک لاکھ دس ہزار فوجیوں پر مشتمل، ایک مضبوط افغان فوج تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں افغان ریڈیو ٹیلی ویژن کوبتایا کہ طالبان قیادت نے نئی مزید پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں 12 روپےکا اضافہ: ‘آپ نے بھروانا نہیں ہے’، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک —  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں بھی مزید اضافے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے، ڈیزل نو روپے 53 پیسے اور مٹی کے تیل کی مزید پڑھیں

وفاقی وزیر مراد سعید کی شکایت پر ایف آئی اے کی کارروائی، صحافی محسن بیگ گرفتار

اسلام آباد —  پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مقامی خبر رساں ادارے ‘آن لائن نیوز ایجنسی’ کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری پر صحافیوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ عینی شاہدین اور محسن بیگ کے اہلِ خانہ کے مطابق مزید پڑھیں

حجاب تنازع؛ بھارت او آئی سی کی تنقید پر برہم، ایک اور کالج نے طالبات کو داخلے سے روک دیا

ویبب ڈیسک —  بھارت نے حجاب تنازع پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کی تنقید رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو بھارت کی آئینی اور جمہوری اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حل کر لیا جائے گا۔ منگل کو بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کی جانب سے جاری مزید پڑھیں