حزب اختلاف کی بھرپور مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی میں منی بجٹ منظور

اسلام آباد —  پاکستان کی قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) کی کثرت رائے سے منطوری دے دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے رات گئے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو حزب اختلاف کے مزید پڑھیں

یوکرین روس تنازع میں شدت، یورپ میں جنگ کاخطرہ بڑھ گیا

ویب ڈیسک —  پولینڈ کے وزیرخارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ یورپ اس وقت اسی طرح جنگ کے قریب پہنچ چکا ہے جیسا کہ وہ 30سال پہلے تھا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب یوکرین اور روس کے معاملے پر جاری تناؤ کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں ہو رہی مزید پڑھیں

‘طالبان نے حقوق سے متعلق کامیابیوں کو لپیٹ دیا ہے، پاکستان اور بھارت میں صورت حال ابتر’

ویب ڈیسک —  انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے سال 2021 میں میڈیا، سرگرم کارکنوں اور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا، تاکہ حکومت پر ہونے والی تنقید کو روکا جا سکے۔ اسی طرح افغانستان مزید پڑھیں

بھارت کا ‘ایک اور جھوٹا فلیگ آپریشن’ کرنے کا ‘حقیقی امکان’ ہے، عاصم افتخار

بھارت کی جانب سے ایک اور جھوٹا فلیگ آپریشن کا ‘واضح امکان’ ہے، ترجمان دفترخارجہ دفترخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت ‘ایک اور جھوٹا فلیگ آپریشن’ کرسکتا ہے ، جس کا ‘حقیقی امکان’ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی مزید پڑھیں

پاکستان میں گزشتہ سال شرح نمو میں حیران کن بہتری رہی، عالمی بینک

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی طلب میں بہتری، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے، جزوی لاک ڈاؤن اور موافق مالیاتی پالیسی کے باعث پاکستان میں گزشتہ سال شرح نمو حیران کن رہی۔ عالمی بینک کی ‘عالمی اقتصادی تناظر رپورٹ 2022‘ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ وبا کے مزید پڑھیں

بھارتی مسلم خواتین کی آن لائن جعلی نیلامی؛ ‘سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ردِ عمل دوں’

ویب ڈیسک —  اب سے کچھ روز پہلے تک بھارتی نژاد آمنہ کوثر امریکہ کی ایک ریاست میں اپنے خاندان کے ساتھ پر سکون زندگی بسر کر رہی تھیں۔ پھر انہیں بھارت سے ایک دوست کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام بھی بلی بائی ایپ پر دیکھا مزید پڑھیں

لاک ڈاؤن کرسمس پارٹی: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کی معذرت

ویب ڈیسک —  برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اس بات پر معذرت کی ہے کہ سال 2020ء میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے لان میں ایسے وقت ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا جب کرونا وائرس کے دوران لندن میں لاک ڈاؤن تھا۔ تاہم، انھوں نے مستعفی ہونے کے متعلق حزبِ اختلاف کے مطالبے مزید پڑھیں

قرضوں کا بوجھ اور ماحولیاتی مسائل: پاکستان نئے سال کے بڑے خطرات کے لیے کتنا تیار ہے؟

کراچی —  عالمی معاشی فورم یعنی ورلڈ اکنامک فورم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں پاکستان کی معیشت کو جن پانچ بڑے چیلنجز کا سامنا رہے گا ان میں قرضوں کے حجم سے پیدا شدہ صورتِ حال اور شدید موسمی حالات سرِ فہرست ہیں۔ پاکستان میں اشیا کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے سینئر سرکاری ڈاکٹرز ملازمتیں کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟

پشاور —  پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹشز (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ کئی سینئرز ڈاکٹروں نے ملازمتیں چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت حکومت میڈیکل کالجز سے منسلک بڑے اسپتالوں کو نجی شراکت داروں کے ساتھ مل کر چلانا مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ: ‘انکوائری کی ضرورت نہیں، پوری ریاست مری واقعے کی ذمے دار ہے’

ویب ڈیسک —  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ مری واقعے کی انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔ پوری ریاست اس کی ذمے دار ہے لیکن انگلیاں ‘این ڈی ایم اے’ کی جانب اُٹھتی ہیں۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق مری کے رہائشی مزید پڑھیں