اسلام آباد: تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں

لائسنس کیس ؛ ایک پائلٹ اور سی اے اے کے دو افسران گرفتار

کراچی: مشتبہ پائلٹس لائسنس اجراء کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوگئی، کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک پائلٹ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے دوافسران گرفتارکرلیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمے میں گرفتارملزمان کے ساتھ ساتھ 29 افراد کو نامزد کیا مزید پڑھیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام کےمطابق دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر pk287 کی بریفنگ جاری تھی کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا اسجد علی نامی مسافر سامان مزید پڑھیں

وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستیہ بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم مزید پڑھیں

ایکنک کا اجلاس ؛ 361 ارب روپے مالیت کے 9میگا پروجیکٹس کی منظوری

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایکنک) کے اجلاس میں 361 ارب روپے مالیت کے 9میگا پروجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایکنک) کا ورچوئل اجلاس وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہوا جس میں ان تمام منصوبوں مزید پڑھیں

ملک میں پانی کی شدید قلت ، ارسا کا صوبوں کو انتباہ

لاہور: پانی کی کمی مزید بڑھ گئی، ارسا نے صوبوں کو سنگین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ارسا ترجمان کے مطابق ارسا میں پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جس میں دیکھا گیا کہ دریائوں میں پانی کل کے مقابلے میں مزید 18,800 کیو سک کم ہو گیا ہے اور ہو سکتا ہے مزید پڑھیں

شیخ رشید کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران صوبے میں ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے ہپر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید پڑھیں

لیاقت آباد کی عمارت میں سیلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کراچی: لیاقت آباد 9 نمبر میں قائم رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا جس کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے فلیٹ مزید پڑھیں

19 سال سے زائد عمرکے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زیادہ عمرکے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل سے کورونا ویکسین کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں

کراچی : شیرشاہ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکہ ، دکاندار جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام شیرشاہ کے علاقے میں قائم کباڑی مارکیٹ میں ایئر کمپریسر کی دکان میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے باعث دکان تباہ ہوگئی جبکہ موقع پر بھگدڑ بھی مچ گئی۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں