پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے۔ پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات کے خلاف ہڑتال کی کال دی، وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جارہا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا، مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیخلاف درخواست پر عدالت کا پنجاب حکومت پر اظہار برہمی
راولپنڈی: گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے خلاف درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے خلاف طالب علم دانیال کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر رٹ پٹیشن کی ابتدائی سماعت جسٹس جواد الحسن مزید پڑھیں
موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے
راولپنڈی: مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔ راول ڈیم میں اسپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے، پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ مزید پڑھیں
مبینہ طور پر اغواء نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے آفیسر واپس گھر پہنچ گئے
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی آفس میں تعینات سب انسپکٹر صارم علی خان واپس گھر پہنچ گئے۔ صارم علی خان جمعہ کو دفتر سے نماز جمعہ پڑھنے نکلے تھے لیکن واپس نہیں پہنچے تھے۔ بھائی کی درخواست سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر صارم علی خان کے اغوا کے جرم میں مقدمہ مزید پڑھیں
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی۔ عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج مزید پڑھیں
بجلی بلز میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا، وزارت اطلاعات حکام
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کے حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ کے پی کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد میں دینے کا فیصلہ
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران مزید پڑھیں
کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے
کراچی: شہر قائد میں دن بھر کی شدید گرمی اور حبس کے بعد بادل برس پڑے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق اور شمال مشرقی سمت سے مون سون ہوائیں شہر میں داخل ہو رہی ہیں جس کے سبب مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں ایئر پورٹ، لانڈھی، قائدآباد، مزید پڑھیں
یومِ آزادی پر بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ مزید پڑھیں
کراچی؛ نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری، ناتھا خان پل پر کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑگیا
کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی شارع فیصل پر قائم ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، بیم ٹوٹنے سے کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ مزید پڑھیں