ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے،  سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے۔ ججز کے تبادلوں  سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دیے گئے۔ سپریم کورٹ مزید پڑھیں

کراچی، پکنک کا سفر خوفناک خواب بن گیا، تیز رفتار کوسٹر الٹنے سے 7 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مزید پڑھیں

بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکیومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مزید پڑھیں

بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیراعظم آج 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم 4 ملکوں کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو مزید پڑھیں

پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کیلیے جدید نظام متعارف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف مزید پڑھیں

پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں مزید پڑھیں

مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر بھارتی عوام برہم

اسلام آباد: بھارتی عوام نے مودی کو غیر سنجیدہ بیان بازی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی خواتین کا مودی کے بیان پر کہنا ہے کہ مودی سندور کا سوداگر ہے جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے، آپریشن سندور نام رکھ دینے سے آپ سچائی نہیں چھپا سکتے۔ بھارتی مزید پڑھیں

حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب

لاہور: حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے۔ حافظ عبدالکریم کے مقابلے پر کوئی امیدوار نہیں آیا، چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، مجلس شوریٰ کے ارکان نے مرکز اہل حدیث میں انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ حافظ عبدالکریم کو پروفیسر ساجد میر کے مزید پڑھیں

پی ایس ایل کا فائنل میں پاکستان نیوی کے نام، پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو جاری کردی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر پاک بحریہ نے خصوصی  ویڈیو بھی جاری کر دی جس میں سربراہ پاک بحریہ نے پیغام دیا ہے کہ آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ پاک مزید پڑھیں

کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

کراچی: بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں جائیداد کے نتازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں مزید پڑھیں