سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کل ہوگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  کی زیرصدارت عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے سمپوزیم کا عنوان "پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے” ہے۔ مزید پڑھیں

پشاور؛ ٹیکسوں سے متعلق تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلیے فسلیٹیشین ڈیسک قائم

پشاور: ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فسلیٹیشین ڈیسک قائم کر دی ہے، جس کا افتتاح ای ٹی او اشفاق خان کیا۔ سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ مزید پڑھیں

بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر، وزیر اعظم 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں  ترکیہ پہنچ گئے

بھارتی کشیدگی کے دوران حمایت پر اظہار تشکر کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر (Yashar Guler)، گورنر استنبول ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk) سمیت مزید پڑھیں

بھارت 20 برس سے ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آئی ایس پی آر مزید پڑھیں

لین دین کے معاملے پر مسلح افراد کا شہری پر تشدد، اغوا  کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور: لین دین کے معاملے پر مسلح افراد نے شہری پر تشدد کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر مزید پڑھیں

ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کے دوران مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسمگلرز کی جانب سے چھالیہ مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل آج پھر مؤخر، سماعت ملتوی

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی  کے 11 مقدمات کا جیل ٹرائل آج پھر مؤخر ہوگیا، عدالت نے  تمام مقدمات کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے  11 مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل مؤخر کر کے کچہری عدالت میں سماعت مزید پڑھیں

پسند کی شادی کی خواہش؛ رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان مزید پڑھیں

اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے  کھل گیا

اسلام آباد: صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے  ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مزید پڑھیں

پنجاب میں بدمعاشوں کیخلاف شکنجہ سخت؛ کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار

لاہور: پنجاب میں بدمعاشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے حکومت نے کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا۔ یہ ایکٹ غنڈوں مزید پڑھیں