وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع مزید پڑھیں

حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا

اسلام آباد: حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید پڑھیں

حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص میں ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کریں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں نیوی کے افسران اور جوانوں سے مزید پڑھیں

اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج

لاہور: اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا مزید پڑھیں

وفاقی وزیر صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، مزید پڑھیں

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملزمان کے  اثاثے منجمد

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں  کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جج رجب علی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ایکسپلوزو بل 2024 منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے ایکسپلوزو بل 2024 اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بل کی منظوری دے دی جبکہ ایوان کی کارروائی کے دوران آغا خان پراپرٹیز سے متعلق بل بھی متعارف کروا دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ بلوں کی منظوری سے قبل وزیر قانون و پارلیمانی مزید پڑھیں

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو مزید پڑھیں

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، آئندہ مالی سال سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات جاری

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات  سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا مزید پڑھیں