فیصل آباد؛ 2 خواتین کے قتل کا ڈراپ سین، مدعی خود قاتل نکلا

پولیس نے قتل کے واقعے کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں مدعی خود ہی قاتل نکلا۔ ترجمان سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا، جس میں مقتولہ اقصیٰ بی بی مزید پڑھیں

کے پی اسمبلی، پی اے سی اجلاس؛ معدنیات والے کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنیکی ہدایت

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ مزید پڑھیں

ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا

کراچی: ڈاکوؤں سے مقابلے میں  شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ شاہین فورس کے  اہل کار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مزید پڑھیں

حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی 

حکومتی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان نئے بجٹ سے متعلق مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جب کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم مزید پڑھیں

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کم عمری پر پابندی سے متعلق بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے واپس نہ لینے پر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی اقساط کیلئے شرائط مزید سخت کردیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب معیشت کو درپیش خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے قرض پروگرام کی اگلی اقساط کیلئے شرائط مزید سخت کردی ہیں. ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاک بھارتی کشیدگی برقرار رہنے یا اس میں اضافہ ہونے کو معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے، پاکستان اور مزید پڑھیں

وفاقی وزیر احسن اقبال کا جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈیولپمنٹ پارٹنرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو ایک جدید، علم پر مبنی اور جامع معیشت میں تبدیل کرنے مزید پڑھیں

بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ انکا مزید پڑھیں

17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں 17.6 ٹریلین روپے مالیت کے نئے بجٹ کی منظوری، بجلی کے بلوں پر ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافہ اور تین سال سے زائد پرانی استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندیاں اٹھانا شامل ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب مزید پڑھیں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

لاہور: لاہور سمیت پورا پنجاب گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے جہاں سورج گویا آگ کے گولے برسا رہا ہے۔ سڑکوں کی سطح پگھلنے لگی ہے اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ ویو کے خطرے کی وارننگ مزید پڑھیں