پاکستان اور سعودی عرب کی نیول فورسز کی دو طرفہ مشق کراچی میں اختتام پذیر

کراچی: پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (ایس او ایف)کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ ٹائر پھٹ جانے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹائر پھٹ جانے کے نتیجے میں کار گہرائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان بھی پہنچا۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے

  اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتارملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف 2019 سے لیکر2024 تک درخشاں، مزید پڑھیں

سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے دیے گئے ٹاسک کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور مزید پڑھیں

ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، پاکستان کے عوام کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر مزید پڑھیں

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز، لاپتہ افراد سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو

اسلام آ باد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی اور ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے وزیرِاعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف مزید پڑھیں

لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار

لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی مزید پڑھیں

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی: سونے کی عالمی اور  مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید پڑھیں

کراچی: حادثات و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے وزیر اعلی کی ہدایات پر اہم اجلاس

کراچی میں حادثات و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ حکومت سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی سی پی او جاوید مزید پڑھیں

کراچی میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش

کراچی: شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ مزید پڑھیں