دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے لیے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیش ہوگا۔ سینیٹر دینیش کمار قومی اسمبلی سے منظورکردہ بل پیش کریں گے۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے مزید پڑھیں
حکومت کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کب ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت مزید پڑھیں
بھارت سے بڑی مقدار میں اسمگل ہونے والا گٹکا برآمد
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضرصحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی مزید پڑھیں
کیس مینجمنٹ کمیٹی سمیت سپریم کورٹ کی متعدد کمیٹیوں کی تشکیل نو
سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیوں کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔ رپورٹ کے مطابق تشکیل نو سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج مقرر مزید پڑھیں
وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کی نوید سنا دی۔ شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، مگر ابھی مزید محنت درکار ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔ مزید پڑھیں
کرم روڈ کی سکیورٹی کیلیے خصوصی فورس کا قیام؛ 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری
پشاور: پختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت کرم روڈ کی سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے لیے 407 اہل کار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ مزید پڑھیں
ملکی ترقی ، عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ فارمولہ طے ہونا چاہئے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹوٹیز (UNFPA) کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولہ طے ہونا چاہئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مزید پڑھیں
پابندی کے باوجود کتوں کو بےرحمانہ طریقے سے ہلاک کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری
پنجاب میں پابندی کے باوجود کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے ہلاکتوں کے خلاف دائر مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں حکومت پنجاب اور مقامی حکام کو آوارہ کتوں کے ساتھ انسانی سلوک کے پروٹوکول پر مزید پڑھیں
ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ وزیراعظم کا اظہار تشکر
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات مزید پڑھیں