راولپنڈی ٹیسٹ، آج کے تمام ٹکٹ فروخت

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے تمام ٹکٹ ختم ہوگئے، یہ اعلان گزشتہ روز پی سی بی نے کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز سری لنکن پلیئرز کو کیپس پیش کریں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل جاری

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 218 رنز بنالئے ڈی سلوا 50 اور ڈک ویلا 15 رنز بنا کر کریز پر موجود، نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے 5 مزید پڑھیں

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پائوں پر 48پش اَپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا، اس سے پہلے مزید پڑھیں

کوشش ہے ٹیسٹ میچ میں 200فیصد پرفارم کروں ٗ فواد عالم

کراچی (این این آئی) دس سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے میرے جذبات ڈیبیو والے ہوں گے، سری لنکا میں ڈیبیو کیا تھا اب بھی سری لنکا کے خلاف ہی کھیلوں گا، کوشش ہے ٹیسٹ میچ میں 200 فیصد مزید پڑھیں

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور لنکن ٹیم دورے کیلئے دستیاب اپنے اہم کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ دورہ پاکستان سے قبل ہی سری لنکا کے اہم بولر لکمل ڈینگی کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکن میڈیا کے مزید پڑھیں

پی سی بی کی بنگلہ دیش کو کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تجویز

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ شیڈول دو میچوں کی سیریز کا ایک ٹیسٹ کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی تجویز دے دی۔ کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ مزید پڑھیں

پاک انگلینڈ ٹیموں میں پہلا ون ڈے 9 دسمبر کو ہوگا

کوالالمپور (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز مزید پڑھیں

پی ایس ایل 5 کی جنگ کیلئے میدان سجنے لگا ٹیمیں تیار

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ڈرافٹ تقریب، چیئرمین پی سی بی سمیت 6 ٹیموں کے نمائندوں کی شرکت کراچی کنگز نے ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل، کیمرون ڈیلیورٹ کی خدمات حاصل کرلیں لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کی جنگ سے قبل ٹیموں نے اپنے ترکش میں تیر سجا لیے، مزید پڑھیں

سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے3 کراٹے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیپال میں منعقدہ13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے3 کراٹے کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا‘ سعدی عباس جلبانی‘ شہباز خان اور کلثوم ہزارہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے‘ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن مزید پڑھیں

پی سی بی کے ’’ بگ فائیو‘‘ کی ماہانہ تنخواہیں ایک کروڑ16 لاکھ روپے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے ’’ بیگ فائیو ‘‘ ماہانہ ایک کروڑ16لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ان میں سی ای او وسیم خان 30لاکھ‘ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق 35لاکھ‘ سی ایف او بدر منظور 18لاکھ‘ ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی15لاکھ مزید پڑھیں