ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک

کابل: صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب  طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں