ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینا ملک نے نریندر مودی اور آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا

 کراچی: اداکارہ وینا ملک نے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے نریندر مودی اور اُن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کی جانب والی تقریر کے دوران کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے والے مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، تشدد پسند تنظیم آر ایس ایس کے کشمیر میں جاری ظلم کا پردہ چاک کیا، بھارت بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے مودی کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھانے کا بھی کہا۔

وزیر اعظم کی تقرر کے بعد جہاں دنیا بھر میں مودی پر لعنت ملامت کی جارہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے  ’ہندوستان ہندو کا‘۔

وینا ملک نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے تنظیم پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں