ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کا وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا


اسلام آباد: افغان امن عمل کے سلسلے میں ملا محمد برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلی سطح وفد آج اسلام آباد کا دورہ کرے گا جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر رہنما ملا محمد برادر کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد آج پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔ طالبان نمائندے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔
سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کو اس دورے کیلیے سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ افغان امن کے سلسلے میں طالبان اس سے پہلے تین ممالک روس ،چین اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں جس کے بعد اب وہ چوتھے ملک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پر اتفاق ہوگیا تھا اور مذاکرات کامیاب ہونے والے تھے، تاہم پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں پورا امن عمل متاثر ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں