ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حب میں مسافر کوچ حادثے میں 9 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں