ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج صبح تین ہٹی پل کے نیچے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت نہ ہوسکی
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے تین ہٹی ندی سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے تین ہٹی پُل کے نیچے واقع ندی کنارے سے 28 سالہ نامعلوم مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے تاہم مقتول کی لاش کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتول کی شناخت کی جاسکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں