ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام پر 5 گھنٹوں میں 1 ملین فالوورز کے ساتھ ریکارڈ بنالیا

لاس اینجلس: نامور ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنسٹن نے انسٹاگرام پر 5 گھنٹوں میں ایک ملین فالوورز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

50 سالہ اداکارہ جینیفر آنسٹن اب تک سوشل میڈیا کے اہم ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام سے دور تھیں تاہم انہوں نے منگل کے روز انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے محض 5 گھنٹوں کے اندر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین (10 لاکھ) ہوگئی۔

اس سے قبل انسٹاگرام پر سب سے جلدی فالوورز بنانے کا ریکارڈ  شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے پاس تھا۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپریل میں انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اکاؤنٹ بنانے کے محض 5 گھنٹے 45 منٹ کے اندر ان کے فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوگئی تھی۔

تاہم جینیفر آنسٹن نے منگل کے روز یہ ریکارڈ اس وقت توڑ ڈالا جب 5 گھنٹے 16 منٹ میں ان کو فالو کرنے والے لوگوں کی تعداد ایک ملین ہوگئی۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کاریکارڈ توڑنے کے بعد جینیفر نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنا موبائل توڑتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے نہایت معصومانہ انداز میں لکھا ’’یقین کریں میں یہ توڑنا نہیں چاہتی تھی۔‘‘ اس پیغام کے ساتھ انہوں نے تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے انہیں انسٹاگرام پر خوش آمدید کہاتھا۔

واضح رہے کہ محض 3 دنوں کے اندر جینیفر آنسٹن کے فالوورز کی تعداد 13 ملین سے زائد ہوگئی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ میں صرف 3 پوسٹیں شیئر کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں